اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Raja Pateria detained پولیس نے کانگریس رہنما راجہ پتریا کو حراست میں لیا

مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں پنا پولیس نے کانگریس رہنما اور سابق وزیر راجہ پتریا حراست میں لیا ہے۔ ان پر وزیراعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ MP Congress leader Raja Pateria detained

By

Published : Dec 13, 2022, 10:40 AM IST

پولیس نے کانگریس رہنما راجہ پتریا کو حراست میں لیا
پولیس نے کانگریس رہنما راجہ پتریا کو حراست میں لیا

دموہ:کانگریس رہنما اور سابق وزیر راجہ پتریا کو منگل کے روز پنا پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا ہے۔ ان پر وزیراعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ درحقیقت پیر کی دوپہر کو کانگریس رہنما اور سابق ریاستی وزیر کے خلاف پنا ضلع کے پوائی پولیس اسٹیشن میں وزیر اعظم کے خلاف ریمارکس کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسی پر کارروائی کرتے ہوئے پنا پولیس نے آج صبح راجہ پٹریا کو حراست میں لیا۔ ان کو دموہ ضلع کے ہٹہ میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ MP Congress leader Raja Pateria detained for making controversial statement on Modi

پولیس ذرائع کے مطابق راجہ پتریا کو ہاٹا پولیس کی مدد سے صبح ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ پنا ضلع کی پوئی پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور قانونی کارروائی کے لیے پوئی لے آئی۔ ہاٹا سے ایم ایل اے رہ چکے راجہ پتریا کا کل سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ مودی کے قتل کو لے کر بیان دے رہے ہیں۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا تھا۔ کل ہی پوئی پولیس اسٹیشن میں راجہ پتریا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ راجہ پتریا کا یہ ویڈیو ایک دو روز پرانا پوئی کا بتایا جاتا ہے، جس میں وہ کچھ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے مودی کا قتل کرنے کے لیے تیار رہنے سے متعلق کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں۔ معاملے کو بڑھتا دیکھ کر راجہ پتریا نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت دینے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ وہ مودی کے ’سیاسی قتل‘ کی بات کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details