مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ 23 تا 25 اگست منعقد ہوں گے۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 23، 24 اور 25 اگست کو ملک کے مختلف حصوں میں 19 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے۔
انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، اعظم گڑھ (اتر پردیش)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، لکھنو (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سری نگر (جموں و کشمیر) میں لیا جائے گا۔ انٹرنس کا انعقاد و کووِڈ وباء کے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔ امیدوار ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔