اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں مدرڈیری 700 ٹچ پوائنٹ کھولے گی - کنزیومر ٹچ پوائنٹ نیٹ ورک

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش بندلش نے کہا کہ دارالحکومت کے سب سے بڑے خوردہ فروشوں میں سے ایک کے طور پر پہنچان بنانے پر ہمیں فخر ہے کہ ہم سال کے 365 دن معیاری مصنوعات کے ساتھ اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

دہلی میں مدرڈیری 700 ٹچ پوائنٹ کھولے گی
دہلی میں مدرڈیری 700 ٹچ پوائنٹ کھولے گی

By

Published : Oct 15, 2021, 1:57 PM IST

مدرڈیری نے قومی دارالحکومت دہلی میں اپنے کنزیومر ٹچ پوائنٹ نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی شروعات کا اعلان کیا ہے۔ مدرڈیری نے کہا کہ اگلے مالی سال میں 700 سے زائد ایکسکلوزیو کنزیومر ٹچ پوائنٹ بنائیں جائیں گے۔ مدر ڈیری کے کنزیومر چینل میں کئی طرح کے اسٹور شامل ہیں، جیسے دودھ کے بوتھ، فرنچائز شاپس،کیوسک وغیرہ۔


مجموعی طور پر تقریباً 800 ٹچ پوائنٹس کے ساتھ مدر ڈیری دہلی میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی واحد سب سے بڑی خوردہ فروش ہے، جس کی ذاتی دکانیں اور آؤٹ لیٹس بڑے پیمانے پر علاقے میں موجود ہیں، کمپنی مالی سال 22-23 تک اس تعداد کو 2500 کے پار پہنچانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔


ساتھ ہی دارالحکومت کے ہر کونے میں موجودگی کو بڑھانے اور اپنی معیاری مصنوعات کو شہر کے لوگوں کے مزید قریب لانے کے لیے کوشاں ہے۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش بندلش نے کہا کہ دارالحکومت کے سب سے بڑے خوردہ فروشوں میں سے ایک کے طور پر پہنچان بنانے پر ہمیں فخر ہے کہ ہم سال کے 365 دن معیاری مصنوعات کے ساتھ اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز سے کسانوں اور ڈیری مالکان میں تشویش

انہوں نے کہا کہ ہمارے کنزیومر ٹچ پوائنٹس برسوں سے دارالحکومت کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ مدر ڈیری کے آؤ لیٹس آر ڈبلیو اے، سوسائٹیز، ملٹری ایریاز، اسپتالوں، کالجوں وغیرہ جیسے اہم علاقوں میں واقع ہے اور صارفین کی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دور دراز کے کسانوں کو براہ راست بازار سے جوڑنے کے عزم کے پیش نظر ہم اپنے سیلس نیٹ ورک کو مضبوط بنارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details