نئی دہلی: دیوالی سے قبل مہنگائی کی مار کا سلسلہ جاری ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد یومیہ استعمال ہونے والے امول دودھ کے بعد اب مدر ڈیری نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب دہلی میں دودھ مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ امول ڈیری نے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد امول فل کریم دودھ کی قیمت 61 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر اب 63 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ وہیں قیمت بڑھانے میں مدر ڈیری بھی پیچھے نہیں رہی اور امول کے بعد مدر ڈیری نے بھی دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جو 16 اکتوبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔ Milk price hike befor diwali
Mother Dairy Hikes Prices مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا اضافہ کیا - مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں اضافہ
مدرڈیری کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو مہینے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیری صنعت میں مسلسل لاگت بڑھنے کی وجہ سے ایسا قدم اٹھانا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ دو مہینے میں کچے دودھ کی قیمتوں میں تقریباً تین روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ Mother Dairy Hikes Prices
مزید پڑھیں:۔ Mother Dairy رواں مالی برس مدر ڈیری کے کاروبار میں 20 فیصد اضافے کا امکان
مدرڈیری کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو مہینے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیری صنعت میں مسلسل لاگت بڑھنے کی وجہ سے ایسا قدم اٹھانا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ دو مہینے میں کچے دودھ کی قیمتوں میں تقریباً تین روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ ہر بار قیمتوں میں اضافہ کے پیچھے بڑھتی لاگت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ وہیں امول ڈیری کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایس سوڈھی نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں امول گولڈ اور بھینس کے دودھ کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔ امول کے مطابق موجودہ اضافے کی وجہ فایٹ(Fat) کی قیمت میں اضافہ ہونا ہے۔