اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع کا آج اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ - Defense visits flood-hit areas of Uttarakhand today

ریاست میں گذشتہ کچھ وقت سے ہونے والی شدید بارش کے بعد مسلسل تودہ کھسکنے کی وجہ سے کئی قومی شاہراہوں کو روک دیا ہے اور ندیاں خطرے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع کا آج اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع کا آج اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

By

Published : Sep 1, 2021, 2:14 PM IST

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اتراکھنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا بدھ کے روز دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ بارڈر روڈ آرگنائیزیشن ڈائریکٹر جنرل اور لوک سبھارکن اجےٹمٹا بھی رہیں گے۔

اجے بھٹ صبح دھارچولا پہنچیں گے۔جہاں سے وہ گاڑی کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈمیں مانسون کی شروعات سے جگہ جگہ ہونے والی بارش کے سبب سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

ریاست میں گذشتہ کچھ وقت سے ہونے والی شدید بارش کے بعد بار بار تودہ کھسکنے کی وجہ سے کئی قومی شاہراہوں کو روک دیا ہے اور ندیاں خطرے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ کے سبب 3 افراد ہلاک، کئی لاپتہ، راحت رسانی کا کام جاری

اتراکھنڈ جانے سے قبل اجے بھٹ نے منگل کے روز یہاں اپنے دفتر میں بارڈر روڈ آرگنائیزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹینینٹ جنرل راجیو چودھری کے ساتھ پتھورہ گڑھ-تواگھاٹ سڑک پر سیلاب کے سبب ہوئے بڑے نقصان کے بارے میں مذاکرہ کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details