پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی اجوٹ گاؤں میں کھدائی کے دوران زندہ مارٹر شیل برآمد کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے مارٹر کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ معلومات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب اجوٹ گاؤں میں کھیتوں میں کھدائی کے دوران زندہ مارٹر گولہ ملنے پر سنسنی پھیل گئی۔ مزدور کام چھوڑ کر بھاگ گئے۔ مارٹر گولے ملنے کی خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ Mortar Shell Found Near LOC in Poonch
Mortar Shell Found Near LOC in Poonch پونچھ میں ایل او سی کے قریب مارٹر شیل برآمد - پونچھ میں مارٹر شیل برآمد
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی اجوٹ گاؤں میں کھدائی کے دوران زندہ مارٹر شیل برآمد کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے مارٹر کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ Mortar Shell Found Near LOC in Poonch
پونچھ میں ایل او سی کے نزدیکی گاؤں میں مارٹر شیل برآمد
پونچھ میں ایل او سی کے نزدیکی گاؤں میں مارٹر شیل برآمد
مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے مارٹر شیل کو قبضے میں لے کر محفوظ مقام پر پہنچا کر مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے راحت کی سانس لی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دو سال قبل لائن آف کنٹرول کے قریب ان علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے مارٹر گولے داغے جاتے تھے لیکن کئی مارٹر شیل پھٹتے نہیں تھے۔ یہ ہی مارٹر اب ہمارے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔