اسرائیل میں فلسطینی راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والی کیرالہ خاتون کی لاش آج صبح بھارت پہنچی۔ سنیچر کی صبح دہلی ایئرپورٹ پر پہنچی ان کی لاش کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن اور اسرائیلی نائب سفیر رونی یدیدیہ کلین نے پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ کو بتادیں کہ اسرائیل میں غزہ سے فلسطینی عسکریت پسندوں کے راکٹ حملے میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سومیا سنتوش کی موت ہو گئی تھی۔ 30 سالہ سومیا کی لاش کو لیکر طیارہ بین گورین ایئرپورٹ سے سنیچر کی صبح نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچا۔
معلومات کے مطابق سومیا کی لاش کو کیرالہ لے جایا جائے گا۔
بتادیں کہ اسرائیل میں 11 مئی کو فلسطین کی جانب سے کیے گئے راکٹ حملے میں سومیا کی موت ہو گئی تھی۔
مرلی دھرن نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر جانکاری دی تھی کہ، "غزہ سے فائر کیے گئے راکٹ حملہ میں ماری گئی سومیا سنتوش کی لاش کو اسرائیل سے نئی دہلی ہوتے ہوئے کیرالہ لایا جا رہا ہے۔ سومیا کی لاش کو ہفتے کے روز ان کے آبائی گھر لے جایا جائے گا۔ میں ذاتی طور پر نئی دہلی میں موجود رہوں گا۔ اس کی روح کو سکون ملے۔'
مزید پڑھیں:
بتادوں کہ کیرالہ کے اڈوکی ضلع کی رہنے والی سومیا اسرائیل میں ایک بوڑھی عورت کی دیکھ بھال کا کام کررہی تھی۔ وہ اسرائیل کے شہر اشکیلون میں رہ رہی تھیں۔ منگل کے روز ایک ویڈیو کال کے ذریعے وہ اپنے شوہر سنتوش سے بات کر رہی تھیں کہ تبھی ان کے گھر پر ایک راکٹ گرا۔ واضح رہے کہ سومیا کا ایک نو سال کا بیٹا بھی ہے۔