یوکرین میں روسی حملہ میں ہلاک ہونے والے کرناٹک کے طالب علم نوین شیکھرپا گیانگودر کا جسد خاکی آج علی الصبح بنگلورو کے کیمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ Naveen's Body Arrives Karnataka Today
وزیراعلی بسواراج بومئی اپنے کابینہ کے ساتھ بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے اور میت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی طاقت کا اندازہ بحران کے وقت ہوتا ہے۔ بھارتی حکومت نے نوین کی لاش کو واپس لا کر بحران کی اس گھڑی میں قوم کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'آج لاش آئی ہے اور ہم نے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔'
بومئی نے کہاکہ "نئی دہلی، غازی آباد، ممبئی اور بنگلور ہوائی اڈوں پر تعینات ہمارے افسران نے یوکرین سے واپس آنے والے طلباء کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ یوکرین سے واپس آنے والے طلباء بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچ جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحران کے 12 گھنٹے کے اندر ایک ہیلپ لائن شروع کی گئی۔ ریاستی حکام وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ یوکرین میں بھارتی سفارت خانے سے بھی رابطے میں تھے۔