امرتسر: پنجاب میں امرتسر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں دھان کی پرالی جلانے والے کسانوں پر اب تک 253,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔Stubble Burning In Punjab
ضلع کے ڈپٹی کمشنر ہرپریت سنگھ سوڈان نے پیر کو بتایا کہ انتظامیہ کی ٹیم مسلسل آگ والے کھیتوں تک پہنچ رہی ہے۔ اب تک ہماری ٹیموں کو 312 ایسی جگہیں ملی ہیں جہاں سیٹلائٹ کے ذریعے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران 131 کھیتوں میں آگ لگنے کی تصدیق ہوئی اور مذکورہ کسانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے کسانوں کو متنبہ کیا کہ ہماری نظریں ہر کھیت پر ہیں اور جو بھی پرالی جلائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔