نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 7,533نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ سے بچاؤ کے اب تک 220.66 کروڑ ٹیکے (95.21 کروڑ دوسرے ٹیکے اور22.87 کروڑ احتیاطی ٹیکے) لگائے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 4,775 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 53,852 ہے۔ فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.12فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11,047مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 43 لاکھ 47 ہزار 024 ہو گئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98.69فیصد ہے۔طبی جانچ کے بعد اس بیماری سےمتاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (3.62فیصد) ہے ۔طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانےوالے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (5.11فیصد ) ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے سو سے زائد نئے معاملے