اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

New Covid Cases in India: بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز - etv bharat urdu on covid omicron latest

وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر اور دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 876 اور 465 معاملے سامنے ہیں۔ Omicron Cases in India

Omicron in India
Omicron in India

By

Published : Jan 7, 2022, 11:54 AM IST

Updated : Jan 7, 2022, 4:47 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے ایک لاکھ 17 ہزار 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ Corona Cases in India

ایک لاکھ سے زیادہ کیسز آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 3,52,26,386 ہو گئی ہے۔ Total Corona cases in India ساتھ ہی بھارت میں اومیکرون کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ اب تک ملک میں نئے ویریئنٹ اومیکرون کے 3,007 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔ یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت نے دی ہے۔ Omicron in India

Omicron in India

وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر اور دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 876 اور 465 معاملے سامنے ہیں۔

اومیکرون کے 3007 مریضوں میں سے 1199 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے ایک دن میں 302 لوگوں کی موت ہوئی، جس سے اب تک کُل اموات 4,83,178 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3,71,363 ہو گئی ہے۔

اس وبا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 836 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 845 ہو گئی ہے۔

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک انسداد کورونا ویکسین کی 1,49,66,81,156 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ vaccination campaign in India

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research (آئی سی ایم آر) کے مطابق، کل بھارت میں کورونا وائرس کے لیے 15,13,377 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے بعد کل تک کُل 68,68,19,128 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Last Updated : Jan 7, 2022, 4:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details