اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں کورونا کے نو ہزار سے زائد نئے کیسز درج - ہندوستان میں ویکسینیشن

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 29 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 398 ہو گئی ہے۔ corona Death cases in India

بھارت میں کورونا کے نو ہزار سے زائد نئے کیسز درج
بھارت میں کورونا کے نو ہزار سے زائد نئے کیسز درج

By

Published : Apr 26, 2023, 12:20 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نو ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9629 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 61013 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 5.38 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11967 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.67 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 179031 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5407 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

وہیں ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 722 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران تین لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ہیلتھ بلیٹن نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ سے متاثرہ معاملوں کی مجموعی تعداد 81 لاکھ 62 ہزار 842 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,507 ہو گئی ہے۔ اس وقت اموات کی شرح 1.81 فیصد ہے۔ 722 کیسوں میں سے، ممبئی میں ہی 328 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ ممبئی، لاتور اور ناگپور میں ایک ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ بحالی کی شرح 98.11 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست میں 5,549 مریض زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details