اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے 14120 نئے معاملے - گجرات کی خبریں

گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6000کو تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6830 ہوگئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 174 افرد ہلاک ہوئےتو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14120 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 14120 نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے 14120 نئے معاملے

By

Published : Apr 29, 2021, 12:27 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے۔ جس سے گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ کیونکہ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 14000سے زیادہ درج کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی درج کی جا رہی ہے۔

گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6000کو تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6830 ہوگئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 174 افرد ہلاک ہوئےتو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14120 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 398824 پرپہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8595 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 133191ہےجس میں سے 421 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 132770 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 5672 سورت میں 1764 وڈودرا میں 622 گاندھی نگر میں 162 بھاونگر میں 250 بناس کانٹھا میں 233 راجکوٹ میں 463 سریندر نگر میں 251 پاٹن میں180 امریلی میں 139 جام نگر میں 314مہسانہ میں 491 کچھ میں 183نئےمعاملےدرج ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details