اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں کورونا کے چار سو سے زائد نئے کیسز - بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات

بھارت میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 404 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ new cases of Corona in India

بھارت میں کورونا کے چار سو سے زائد نئے کیسز
بھارت میں کورونا کے چار سو سے زائد نئے کیسز

By

Published : May 23, 2023, 12:25 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 404 نئے معاملے سامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1243 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 843 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 519 تک کم ہو کر 7104 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 531843 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 920 بڑھ کر 44448392 پر پہنچ گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 17 کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ تریپورہ میں چار، گوا میں تین، چنڈی گڑھ، مہاراشٹرا اور تلنگانہ میں دو دو، آندھرا پردیش میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مغربی بنگال میں 109 کورونا کیسز کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس دوران چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی اس بیماری سے موت ہوگئی۔ وہیں گزشتہ روز کورونا کے 473 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے 7 لوگوں کی موت بھی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 7 اگست 2020 کو ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details