ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 48 لاکھ 8 ہزار 86 ہوگئی ہے۔ Corona Cases Rising in India اس دوران 302 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 592 ہوگئی ہے۔ Corona Death Cases in India
منگل کو ملک میں 64 لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین دی گئی اور اسی کے ساتھ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری ایک ارب 43 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 641 ہو گئی ہے۔ Corona Vaccination in India
بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 781 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ Omicron Cases in India گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 347 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 1576 سے بڑھ کر 77 ہزار 2 ہوگئے ہیں۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 822 کم ہو کر 21 ہزار 86 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 3052 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر51 لاکھ 71 ہزار 80 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 244 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 47 ہزار 66 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں اس دوران 1,052 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 15 ہزار 179 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 22 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار 476 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1098 مزید مریضوں کے کورونا سے نجات پانے کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 65 لاکھ 4 ہزار 831 ہو گئی ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 323 بڑھ کر 1612 ہو گئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 17 ہزار 460 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس مہلک وائرس سے ایک شخص کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار 107 ہو گئی ہے۔
جنوبی ہندوستان کے تامل ناڈو میں، فعال کیسز 25 کم ہو کر 6537 پر آ گئے ہیں اور چھ مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36750 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 27 لاکھ 1 ہزار 974 مریض وبا سے نجات چکے ہیں۔
کرناٹک میں فعال کیسز بڑھ کر 7485 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 318 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 29 لاکھ 59 ہزار 429 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز 26 کم ہوکر 1073 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 61 ہزار 122 ہو گئی ہے، جبکہ اس دوران دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 492 ہو گئی ہے۔