مختلف ریاستوں سے پیر کی دیر رات تک موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،931 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 1،02،22،6 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 21،435 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 98،03،380 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹوکیسزکم ہو کر 2،68،322 ہو گئے ہیں ۔ اسی میں دوران مزید 200 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،48،140 ہوگئی ہے ۔
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2498 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 19،22،048 ہوگئی ہے جبکہ 4501 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18،14،449 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 50 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49،305 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 57،159 ایکٹو کیسز ہیں۔کیرالہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 64،086 ایکٹو کیسز ہیں۔