اردو

urdu

By

Published : Nov 27, 2022, 4:57 PM IST

ETV Bharat / bharat

Students Fall Ill After Consuming Iron Tablets آسام میں طبی عملے کی فراہم کردہ دوائیاں کھانے سے درجنوں طلبہ بیمار

آسام کے چارائیڈیو ضلع میں دو اسکولوں کے طلبہ طبی عملے کی فراہم کردہ دوائیاں (آئرن کی ٹیبلٹ) کھانے کے بعد بیمار پڑگئے۔ دوا کھانے کے بعد بچوں کے پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کی علامات بھی پیدا ہوگئی۔ فی الحال پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Students Fall Ill After Consuming Iron Tablets

آسام میں طبی عملے کی فراہم کردہ دوائیاں کھانے سے 50 سے زائد طلبا بیمار
آسام میں طبی عملے کی فراہم کردہ دوائیاں کھانے سے 50 سے زائد طلبا بیمار

آسام کے چارائیڈیو ضلع کے مہمارہ میں دو اسکولوں کے طلباء آئرن کی ٹیبلٹ (دوائی) کھانے سے بیمار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اسکولوں میں یہ ٹیبلٹس (دوا) طبی عملے کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مہمارہ کے نرمالیا پرائمری اسکول نمبر 686 میں 26 سے زائد طلباء اس دوا کو کھانے سے بیمار ہو گئے۔ وہیں کھیرنیپتھر کے پرائمری اسکول کے تقریباً 25 طلباء بھی بیمار ہو گئے ہیں۔ Students Fall Ill After Consuming Iron Tablets

آسام میں طبی عملے کی فراہم کردہ دوائیاں کھانے سے 50 سے زائد طلبا بیمار

معلوم ہوا ہے کہ دونوں سکولوں میں طبی عملے کی فراہم کردہ دوائیاں کھانے کے بعد طلباء بیمار پڑے۔ کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی بچوں نے یہ دوا کھائی اس کے فوری بعد انہیں پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کی علامات بھی پیدا ہو گئی۔ بیمار طلباء کو علاج کے لیے ضلع یسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ Children Fall ill After Consuming Mid Day Meal: مڈ ڈِے میل کھانے سے طلبا بیمار، ہیڈ ماسٹر معطل

ABOUT THE AUTHOR

...view details