اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: یومیہ نئے متاثرین کی تعداد 25000 سے زائد - بھارت کورونا نیوز

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وباء کے 25000 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آنے اور ان کے مقابلے میں صرف 17310 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 5400 سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

more than 25000 new corona victims in daily
ملک میں یومیہ نئے متاثرین کی تعداد 25000 سے زائد

By

Published : Mar 15, 2021, 7:27 AM IST

گزشتہ ایک ہفتے سے اس عالمی وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ رات 116 مزید مریضوں اور دن میں 158 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ یہ تعداد ہفتہ کے روز 140، جمعہ کو 117، جمعرات کو 126، بدھ 133، منگل اور پیر 97 اور اتوار کے روز 100 درج کی گئی تھی۔

دریں اثنا ء، ملک میں اب تک دو کروڑ 97 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تک جاری ہونے والے اعداد و شمار میں کورونا وائرس کے 25959 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز 25317 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 84 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 11005165 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

زیر علاج مریضوں کی تعداد 5483 بڑھنے سے ان کی تعداد216027 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 116 مزید اموات کے ساتھ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 158758 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 96.66 فیصد ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details