اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں اب تک 25 کروڑ سے زائد لوگوں نے کورونا ویکسین لگائی - ویکسین کی خوراکیں

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ملک بھر میں اب تک اینٹی کووڈ 19 ویکسین کی 25 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ہفتے کے روز 31 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔

بھارت میں اب تک 25 کروڑ سے زائد لوگوں نے کورونا ویکسین لیا
بھارت میں اب تک 25 کروڑ سے زائد لوگوں نے کورونا ویکسین لیا

By

Published : Jun 13, 2021, 7:07 AM IST

وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 20 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا بھی تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اب تک 20 کروڑ 46 لاکھ 1 ہزار 176 افراد ملک بھر میں ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔

بیان کے مطابق '18-44 سال کی عمر کے 18،45،201 افراد کو پہلی خوراک دی جا چکی ہے جبکہ 1،12،633 افراد نے دونوں خوراکیں لی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں ہفتہ کی شام سات بجے تک اینٹی کووڈ ویکسین کی 25،28،78،702 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1،00،47،057 صحت کارکنان ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں جبکہ 69،62،262 صحت کارکنان ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

وہیں فرنٹ لائن پر تعینات 1،67،20،729 اہلکاروں کو پہلی خوراک موصول ہوئی ہے جبکہ 88،37،805 اہلکاروں کو ویکسین کی دونوں خوراک دی جا چکی ہیں۔

ملک میں جاری ویکسینیشن مہم کے 148 ویں دن ہفتہ کے روز کل 31،67،961 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ اس میں سے 28،11،307 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک لی جبکہ 3،56،654 افراد کو دوسری خوراک ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details