نئی دہلی، قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.37 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔Total Corona Vaccination in India
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 37 لاکھ 66 ہزار 738 ویکسین دی جا چکی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 1542 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 449 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 0.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔