اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

COVID-19 Vaccines کووڈ ویکسینیشن مہم میں 219 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے - کووڈ ویکسینیشن مہم

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 4 لاکھ 76 ہزار 220 ویکسین دی جا چکی ہیں۔219 crore doses of COVID-19 vaccines administered in country

کووڈ ویکسینیشن
کووڈ ویکسینیشن

By

Published : Oct 11, 2022, 11:53 AM IST

نئی دہلی، قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 4 لاکھ 76 ہزار 220 ویکسین دی جا چکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے 1957 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 374 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 0.71 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2654 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار 198 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 76 ہزار 125 کووڈ ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد کل 89 کروڑ 73 لاکھ 55 ہزار 355 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکےہیں۔

مزید پڑھیں:India Covid Vaccination کووڈ ویکسینیشن مہم میں 218.99 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details