نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.11 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 11 لاکھ 36 ہزار 934 ویکسین دی گئی ہیں۔Covid vaccination campaign
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5443 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 342 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔