اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Coronavirus Updates: ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد نئے کیسز - بھارت میں کورونا کے تسیرے لہر کی دستک سے لوگ پریشان

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان تیسری لہر میں پہلی بار 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 لاکھ 47 ہزار Coronavirus in India سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہو گئی ہے۔

کورونا
کورونا

By

Published : Jan 13, 2022, 9:38 AM IST

Updated : Jan 13, 2022, 1:36 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر Omicron-led third COVID in India کے آنے کے بعد سے ہی صورتحال دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار 417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی کل تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا، بدھ کو 76 لاکھ 32 ہزار 24 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور جمعرات کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 54 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 465 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اس وقت متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 63 لاکھ 17 ہزار 927 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں مزید 380 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی کل تعداد 4,85,035 ہو گئی ہے۔


مزید پڑھیں:

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 47 لاکھ 15 ہزار 361 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 18 لاکھ 86 ہزار 935 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

یواین آئی

Last Updated : Jan 13, 2022, 1:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details