سڈنی:آسٹریلیا میں سڈنی اولمپک پارک کڈوس ایرینا 20 ہزار سے زیادہ بھارتی تارکین وطن سے بھرا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کے لیے وہاں بھارتی تارکین وطن پہنچے ہیں اور ان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اگرچہ منگل کا دن وہاں رہنے والے تقریباً آٹھ لاکھ ہندوستانی تارکین وطن کے لیے عام کام کا دن ہے، لیکن ان میں سے تقریباً 21 ہزارلوگ کڈوس بینک ایرینا اسٹیڈیم میں وزیر اعظم مودی کے شاندار استقبالیہ میں شرکت کرنے اور انہیں سننے کے لیے آج چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 177 لوگ میلبورن سے سڈنی ’مودی ایئرویز‘ نامی خصوصی پرواز کے ذریعے پہنچے ہیں۔ مارچ میں انڈین آسٹریلین ڈائسپورا فاؤنڈیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں مودی ایئرویز چارٹر فلائٹ چلانے پر غور کیاگیاتھا۔
انڈین آسٹریلین ڈائسپورا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جے شاہ، جو استقبالیہ کا انعقاد کر رہے ہیں، نے کہا کہ مسٹر مودی غیر معمولی ہیں اور ہندوستانی کمیونٹی ان سے ملنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ اولمپک پارک میں ہونے والی اس تقریب میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمشنر منپریت ووہرا نے کہا، "وزیر اعظم مودی واقعی ہند-آسٹریلیائی کمیونٹی کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کرنے کا ایک پلیٹ فارم اور طریقہ ہے۔"