بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 739 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد کل مثبت معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 تجاوز ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 1 ہزار 38 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 123 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 71 ہزار 877 ہے اور اسپتال سے ڈسچارج ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ 29 ہزار 564 ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک تقریبا 11 کروڑ 44 لاکھ 93 ہزار 238 لوگوں کو کورونا وائرس کا ویکسین لگایا گیا ہے۔
کووڈ 19 وبائی مرض کے مدنظر سی بی ایس سی کے ذریعہ 10 ویں جماعت کی بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے اور 12 ویں جماعت کی بورڈ امتحانات کو ملتوی کرنے کے بعد اب مدھیہ پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش اور مہاراشٹر نے بھی ریاستی بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔