مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،59،170 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 ہوگئی ہے۔ تاہم متاثرہ افراد کی تعداد کل کے مقابلہ میں آج کم ہے۔
اس دوران ریکارڈ 1،54،761 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 1،31،08،582 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور 20 لاکھ سے تجاوز کرکے 20،31،977 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1761 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،80،530 ہوگئی ہے۔