اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Vaccination in India: کووڈ ٹیکہ کاری کے تحت 174.64 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 174.64 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ Corona Vaccination in India

Corona Vaccination in India: کووڈ ٹیکہ کاری کے تحت 174.64 کروڑ ٹیکے لگائے گئے
Corona Vaccination in India: کووڈ ٹیکہ کاری کے تحت 174.64 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

By

Published : Feb 18, 2022, 7:48 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود Central Ministry of Health نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 لاکھ 86 ہزار 806 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 174 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار 461 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن Covid Infection کے 25 ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے کیسز Corona Cases in Country کی تعداد دو لاکھ 92 ہزار 92 ہو گئی ہے۔ یہ کیسز کا 0.68 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.07 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں 66 ہزار 254 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی چار کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار 238 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.12 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کووڈ ٹیکہ کاری کی صحیح جانکاری لوگوں تک پہنچانا ضروری'



گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 54 ہزار 893 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی 75 کروڑ 68 لاکھ 51 ہزار 787 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ Corona Vaccination in India

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details