نئی دہلی:ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 404 عدد سے گھٹ کر 17.5 سے زائد ہزار رہ گئے ہیں۔ ہفتہ کو ملک میں 15,58,119 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 1,91,32,94,864 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ Total Covid Vaccination in India
اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 2487 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر 17 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ 'اسی مدت میں 2878 مریض جان لیوا کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 79 ہزار 693 افراد ملک وبا کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں اور یہ شرح 98.74 فیصد ہے۔'
اس کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے مزید 13 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 524214 ہو گئی ہے۔ ریاست کیرالہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 70 عدد سے بڑھ کر 3,393 ہو گئے ہیں۔ اس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 445 عدد سے بڑھ کر 647402 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69363 پر مستحکم ہے۔ اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 20 عدد کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 497 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید چار افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 429508 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 7693 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ Covid Death in india
ریاست اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 18 عدد سے بڑھ کر 184 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں ریاست میں اب تک 1278,980 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی ہے، جب کہ اب تک 9126 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 14 عدد سے بڑھ کر 421 ہو گئے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,203 پر مستحکم رہی۔ ریاست میں مہلک وبا سے شفایاب مریضوں کی تعداد 43 سے بڑھ کر 1997196 ہو گئی۔