نئی دہلی: ملک میں چند روز سے مسلسل بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10763 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس انفیکشن کی وجہ سے 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 397 افراد کو ٹیکہ لگایا ہے۔ بھارت میں اب تک 220 کروڑ 66 لاکھ 25 ہزار 517 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 53720 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44808022 اور ہلاکتوں کی کُل تعداد 531091 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر 44223211 ہوگیا ہے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کیرالہ میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 1167 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش میں 485، ہریانہ میں 398، دہلی میں 349، راجستھان میں 290، مہاراشٹر میں 228، تمل ناڈو میں 192، چھتیس گڑھ میں 135، گجرات میں 133، اڈیشہ میں 109، پنجاب میں 106، پڈوچیری میں 99، مغربی بنگال 72، بہار میں 62، آندھرا پردیش میں 61، جموں و کشمیر میں 60، کرناٹک میں 58، اتراکھنڈ میں 28، جھارکھنڈ میں 19، تلنگانہ میں 14، چنڈی گڑھ میں 11، گوا میں 10، آسام میں 5، تریپورہ اور لداخ میں 3-3، میزورم میں 2، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں ایک ایک کیس بڑھاہے۔