اردو

urdu

By

Published : Apr 8, 2021, 12:08 PM IST

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد نئے کیسز درج

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 26 ہزار 789 نئے مریض سامنے آئے ہیں، وہیں 66 ہزار 846 ایکٹیو کیسز موجود ہیں اور اسی عرصہ کے دوران 685 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا کے 1 لاکھ سے زائد نئے مریض درج
ملک میں کورونا کے 1 لاکھ سے زائد نئے مریض درج

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک لاکھ 26 ہزار 789 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 59،258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 51 ہزار 393 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66،846 کے اضافے سے مجموعی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 319 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 685 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 862 ہوچکی ہے۔


ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.67 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 7.04 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details