ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست کیرالا اور مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے نجات پانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 5073 اور 3105 ہے۔ کورونا وبا سے سب سے زیادہ صحتیاب ہونے والی ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے اور کیرالا دوسرے مقام پر ہے۔
کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5073 افراد کے اس وائرس سے نجات پانے کے بعد فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 61550 ہوگئی اور ریاست میں اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9.41 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کورونا متاثرین کے معاملے میں سب سے آگے ہے اور یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3105 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور ابھی تک کل 19.78 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کم ہو کر 37383 ہو گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ نو لاکھ 25 ہزار 710 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 11805 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 33 ہزار 25 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز میں 2765 کی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد اب 136872 ہے۔ دریں اثناء مزید 81 مریضوں کی موت ہو گئی اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 813 ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے تعلق سے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی کی اپیل
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد اس طرح ہے:
ریاست ................... فعال .......... صحتیاب ........ اموات
انڈمان اینڈ نکوبار ...۔۔۔۔۔09 .............. 4938........ 62
آندھرا پردیش .......... 695 .......... 881041 ..... 7163
اروناچل پردیش ..... ۔۔۔۔03 .............. 16774 ....... 56
آسام ................ 1614 ......... 214601 ..... 1089
بہار ................ 588 ............ 259670 ..... 1527
چنڈی گڑھ ........... 129 ........... 20789 ........ 346
چھتیس گڑھ ........ 3039 ........... 302557 ..... 3777
دادر نگر حویلی، دمن و دیو ... 02 ............. 3396 ........... 02
دہلی .............. 1036 ........... 625158 ..... 10893
گوا ................ 525 ............ 52969 ............ 781
گجرات ............ 1708 ........... 259384 ........ 4401
ہریانہ ........۔۔۔۔.. 903 ........... 265212 .......... 3039
ہماچل پردیش .۔۔۔۔.. 398 ........... 56851 ............ 994
جموں و کشمیر ..... 617 ......... 122837 ........ 1951
جھارکھنڈ ............ 464 ....... 117806 ........ 1084
کرناٹک ............. 5791 ..... 927580 ........ 12267