یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی جانب سے نکالی گئی ٹریکٹر ریلی کے دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان متعداد مقامات پر تشدد جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تو کچھ مقامات پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ ڈی ٹی سی بسوں میں توڑ پھوڑ کی خبریں بھی ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلی سطح کی میٹنگ طلب کی جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور دہلی کی صورتحال حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے متعلقہ حکام سے دہلی اور این سی آر میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر رپورٹ طلب کی۔ دہلی کے حالات کو دیکھتے ہوئے امت شاہ نے اضافی سکیورٹی فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی نیز انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ اگر کوئی بھی شخص امن و امان میں خلل ڈالتا ہے تو ان پر سخت کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے نیم فوجی دستوں کی 15 کمپنیوں کی فوری تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید فورسز تعینات کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
تشدد پر کسان تنظیموں کا بیان