مرادآباد کے پیتل کاروباری شبلی میاں سے ہمارے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے خاص بات چیت کی۔ شبلی میاں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ کاروبار کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپیہ کا چیک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکرگذار ہوں۔ شبلی میاں نے مزید کہا کہ 'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' منصوبے کے تحت آسانی سے لون مل رہا ہے۔ میں نے اس منصوبے کے تحت دو کروڑ روپیے لون کے لئے تجویز بھیجی تھی جو بہت کم وقت اور آسان طریقہ سے ہوگیا۔