سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے کلیان پور سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اس کی شرمگاہ اور زبان کاٹ کر نیم مردہ حالت میں پھینک دیا گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سمستی پور کے چکمہشی تھانہ علاقہ کا ہے۔ متاثرہ 13 سالہ لڑکی کو 11 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا اور اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ لواحقین نے بتایا کہ لڑکی کو 11 نومبر کو گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ اس کے بعد اس کی عصمت دری کی گئی اور اسے گھر کے قریب باغ میں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔ کافی تلاش کے بعد لڑکی باغ میں نیم مردہ حالت میں ملی۔ اب گاؤں والوں کی جانب سے چندہ جمع کرکے بچی کا علاج کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی لڑکی زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہی ہے۔ واقعہ گیارہ نومبر کا ہے۔ اتوار کو جب سی پی آئی-ایم ایل کی ٹیم اطلاع پر گاؤں پہنچی تو معاملہ سامنے آیا۔ Molestation With Girl In Samastipur
Rape With Minor Girl جنسی زیادتی کے بعد شرمگاہ اور زبان کاٹ دی گئی - متاثرہ کی شرگاہ اور زبان کاٹ دی گئی
سمستی پور میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس معاملہ میں حیران کن بات یہ بھی ہے کہ مجرمین نے متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسکی شرمگاہ اور زبان کاٹ دی اور اس کو نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا۔ Rape With Minor Girl
مزید پڑھیں:۔Man Raped Girl مغربی بنگال میں ٹیچر نے نابالغ لڑکی کو بنایا جنسی زیادتی کا نشانہ
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی آئی-ایم ایل کے کلیان پور بلاک سکریٹری دنیش کمار اور پوسا بلاک سکریٹری امت کمار نے لواحقین سے ملاقات کی اور جانکاری حاصل کی اور انصاف دلانے کا یقین دلایا۔ مقامی رہنماؤں نے چکمہشی پولیس سے مجرموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعہ پر مقامی لوگوں نے بھی غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا سمستی پور کے ایس پی ہردے کانت نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع مل گئی ہے، تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے، چکمہشی پولیس کو اس کا بیان لینے کے لیے مظفر پور بھیجا گیا ہے، معاملے کی جانچ جاری ہے، جو بھی اس میں ملوث ہیں، ان کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔"