اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Molestation Case این سی پی کے رہنما جتیندر اوہاڑ کو پیشگی ضمانت ملی - مہاراشٹر کے سابق ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ

ممبئی کی سیشن عدالت نے این سی پی رہنما اور مہاراشٹر کے سابق ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ کو چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پیشگی ضمانت دے دی۔ اوہاڑ کو پیشگی ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے انہیں 1500 روپے کا مچلکہ بھرنے کی بھی ہدایت دی۔Jitendra Awhad Gets Anticipatory Bail

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 15, 2022, 10:08 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی کی سیشن عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) مہیلا مورچہ کی نائب صدر ردا اصغر راشد کی شکایت پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ کو چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پیشگی ضمانت دے دی۔NCP MLA Jitendra Awhad gets anticipatory bail

ردا کی شکایت پر ممبرا تھانے کی پولیس نے ممبرا-کالوا کے ایم ایل اے اوہاڑ کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔ اوہاڑ کو پیشگی ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے انہیں 1500 روپے کا مچلکہ بھرنے کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details