اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bulldozer Demolitions: اگر مسلمان سڑکوں پر آگیا تو کوئی روک نہیں سکتا، توقیر رضا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہابھارت کے دھرت راشٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایسی صورت حال میں کہیں ایسا نہ ہو کہ بھارت میں ایک اور مہا بھارت ہوجائے۔ molana tauqeer raza khan react on bulldozer demolitions

اگر مسلمان سڑکوں پر آگیا تو کوئی روک نہیں سکتا، توقیر رضا
اگر مسلمان سڑکوں پر آگیا تو کوئی روک نہیں سکتا، توقیر رضا

By

Published : Apr 22, 2022, 9:21 AM IST

بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے کہا ہے کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی مہا بھارت کے دھرت راشٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایسی صورت حال میں کہیں ایسا نہ ہو کہ بھارت میں ایک اور مہابھارت ہوجائے۔ اُنہوں نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا جائےگا، جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مدعو کیا جائےگا اور وہاں سے ملک گیر تحریک چلائی جائےگی۔ یہیں سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔ molana tauqeer raza khan react on bulldozer demolitions

اگر مسلمان سڑکوں پر آگیا تو کوئی روک نہیں سکتا، توقیر رضا


انہوں نے اترپردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں ایک مخصوص کمیونٹی کے گھروں پر بُلڈوزر چلاکر مکان منہدم کیے جانے کی سخت الفاط میں مزمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ملک میں عدالت کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عدالت تک معاملہ پہنچنے سے قبل فیصلہ کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے، جو سراسر آئین کے خلاف ہے اور اگر اسی طرح فیصلے ہوتے رہے تو مسلمان سڑکوں پر اُتر آئیں گے اور پھر مسلمانوں کو کوئی روک نہیں سکتا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہابھارت کے دھرت راشٹر بن کر بیٹھے ہیں۔ اگر اُنہوں نے کوئی مضبوط اقدامات نہیں کئے تو ملک میں بھی مہابھارت کی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔ دس دن بعد دہلی میں اجلاس منعقد کیا جائےگا، جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شمولیت ہوگی۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا جائےگا کہ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لیے ملک گیر جیل بھرو تحریک چلائی جائےگی۔

مزید پڑھیں:۔ Karnataka Hijab Row: ’سیاسی مفادات کے لیے حجاب معاملہ کو طول دیا جارہا ہے‘

مولانا توقیر رضا خاں نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو پر بھی تنقید کی۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ سیکولر طاقتوں کو مسلمانوں کا ووٹ چاہئے، لیکن اُنکے مسائل پر بولنے کو تیار نہیں ہیں۔ مسلمانوں نے اکھلیش یادو کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کی ہے، لیکن وہ بھی مسلمانوں کے مسائل پر بولنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ دہلی میں جو کچھ ہو رہا ہے، اُس پر وزیراعلی اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ یہ مرکزی حکومت کے اشارے پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے جہانگیر پوری میں مسجد کے باہر نعرے بازی کرنا اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرنا، کس مذہب کی تعلیم ہے، جب مسجد کی بے حرمتی کی تمام حدیں پار ہو گئیں تو وہاں کے مسلمانوں نے اپنا دفاع کیا لیکن اب اُن کے گھروں پر بُلڈوزر چلاکر گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ مکانات پر بُلڈوزر چلانے والے دہشتگرد ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details