اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mohd Waris Won Silver Medal محمد وارث ملک نے نیشنل ریسلینگ میں سلور میڈل حاصل کیا - علی گڑھ کے رہائشی محمد وارث ملک

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے رہائشی محمد وارث ملک نے ہریانہ کے سونی پت میں منعقدہ سینئر نیشنل گریپلنگ ریسلنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا۔Mohd Waris Won Silver Medal

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 23, 2022, 7:33 PM IST

علی گڑھ: ایک طالب علم کے لئے تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں اعلی کارکردگی کرکے ریاستی و قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ قومی سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کھلاڑی کو تعلیم سے وقت نکال کر روزانہ پانچ سے چھہ گھنٹے میدان میں مشق بھی کرنی ہوتی ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کی خاصی تعداد ایسی ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔Mohd Waris Won Silver Medal

محمد وارث ملک نے نیشنل ریسلینگ میں سلور میڈل حاصل کیا

اے ایم یو سے گزشتہ برس گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے والے محمد وارث ملک نے ضلع آگرہ میں منعقد ریاستی گریپلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ہریانہ کے سونی پت میں منعقد سینٹر نیشنل گریپلنگ ریسلینگ چیمپئن میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیتا۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے آگرہ میں منعقد 'آٹھوی ریاستی گریپلنگ ریسلینگ چیمپئن شپ' (6 سے 9 اگست) میں جونیئر 70 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، جس کے بعد اب قومی گریپلنگ ریسلینگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے اور اب بین الاقوامی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کروں گا۔


مزید پڑھیں:۔Renovation of Historic Union Mosque: اے ایم یو میں تاریخی یونین مسجد کی تزئین کاری مکمل

محمد وارث روانہ پانچ سے چھہ گھنٹے میدان میں پریکٹس کرتے ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرکے یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں۔ وہیں اے ایم یو کے طالب علم ضیاء الدین نے وارث کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الاقوامی چیمپئن شپ میں بھی وارث کامیابی حاصل کرکے یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details