اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mohammdan Sporting Awarded Banga Bibhushan : ممتا بنرجی نے فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کو بنگا بیبھوشن ایوارڈ سے نوازا

مغربی بنگال حکومت نے سوا سو سال قدیم ترین تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کو آج نذرمنچ میں سرکاری تقریب کے دوران بنگا بیبھوشن ایوارڈ سے نوازا۔Mohammdan Sporting Awarded Banga Bibhushan Award

ممتا بنرجی نے فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کو بنگا بیبھوشن ایوارڈ سے نوازا
ممتا بنرجی نے فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کو بنگا بیبھوشن ایوارڈ سے نوازا

By

Published : Jul 25, 2022, 10:43 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع نذرمنچ میں ریاستی حکومت کی جانب سے تقسیم بنگا بیبھوشن ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے مغربی بنگال کی ادبی،سماجی ،فلمی دنیا اور کھیل کے میدان کی مشہور شخصیات کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے سوا سو سال قدیم ترین تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کو آج بنگا بیبھوشن ایوارڈ سے نوازا۔ Mohammdan sporting awarded banga bibhushan award by west Bengal govt

تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے صدر امیر الدین بابی اور جنرل سیکرٹری دانش اقبال ‌نے وزیراعلی ممتا بنرجی کے ہاتھوں سے بنگا بیبھوشن ایوارڈ حاصل کیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکرٹری دانش اقبال نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے ہزاروں پرستاروں کو اس کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔تمام لوگ اس کے حق دار ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Mohammadan Sporting Club: محمڈن اسپورٹنگ کو بنگہ بیبھوشن ایوارڈ دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کا بہت بہت شکریہ۔ انہوں نے تاریخی فٹبال کلب کی بھارتی فٹبال میں خدمات کو سراہا۔ کلب اور پرستاروں کے لئے بنگا بیبھوشن ایوارڈ کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔ واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کی بنیاد 1891میں ڈالی گئی تھی۔ محمڈن اسپورٹنگ واحد ملی کھیل ادارہ ہے جس نے برطانوی فوجی فٹبال کلبوں کو بھارت کی آزادی سے قبل بھارتی سرزمین پر شکست دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details