اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Legends League Cricket محمد عامر لیجنڈز لیگ میں نظر آئیں گے - ایل ایل سی ماسٹرز 2023

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے عامر ایشیا لائنز ٹیم کے اب تک کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہوں گے۔ ایشیا لائنز میں شمولیت کے بعد عامر نے کہا کہ مجھے ایل ایل سی ماسٹرز 2023 کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

محمد عامر لیجنڈز لیگ میں نظر آئیں گے
محمد عامر لیجنڈز لیگ میں نظر آئیں گے

By

Published : Mar 6, 2023, 10:42 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد عامر بھارتی ٹورنامنٹ لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) میں ایشیا لائنز کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ منتظمین نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ ایشیا لائنز میں شمولیت کے بعد عامر نے کہا کہ مجھے ایل ایل سی ماسٹرز 2023 کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ میں اپنے کچھ سابق ساتھیوں اور کچھ لیجنڈز جیسے شعیب اختر اور عبدالرزاق جنہیں دیکھ کر میں بڑا ہوا ساتھ کھیلوں گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہونے والا ہے، اور میں اس کا منتظر ہوں۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے عامر ایشیا لائنز ٹیم کے اب تک کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہوں گے۔ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور عامر نے کئی مواقع پر پاکستان کے لیے میچ جیتنے والی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے تی 20 ورلڈ کپ 2009 کے فائنل میں 28 رنز کے عوض چار وکٹ لے کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

عامر کے علاوہ ایشیا لائنز نے سہیل تنویر کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا مہاراجہ ٹیم نے ٹربرنیٹر ہربھجن سنگھ، مرلی وجے اور اسٹورٹ بنی کو ٹیم میں خوش آمدید کہا جب کہ انگلینڈ کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ نے ورلڈ جائنٹس میں شمولیت اختیار کی۔ ایل ایل سی ماسٹرز اس سال کے شروع میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد جنوری کے بعد مرلی وجے کا پہلا مسابقتی ٹورنامنٹ ہوگا۔ وجے اپنے پورے کیریئر میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Legends League Cricket لیجنڈز لیگ کرکٹ کا تاج انڈیا کیپٹلزکے سر

ایل ایل سی ماسٹرز میں اپنی شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وجے نے کہا کہ میں ایل ایل سی ماسٹرز 2023 کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اور انڈیا مہاراجہ کے لیے میدان میں اترنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔ ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے جو تمام شعبوں میں متوازن نظر آتی ہے۔ اپنے پرانے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ میدان میں واپس آنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز کا پہلا میچ انڈیا مہاراجہ اور ایشیا لائنز کے درمیان 10 مارچ 2023 کو کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details