اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی 30 مارچ کو پڈوچیری میں انتخابی تشہیر کریں گے - بی جے پی این آر کانگریس

سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری 22 مارچ کو پڈوچیری کے دورے پر ہوں گے اور پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیر کو علاقے کے دورے پر آئیں گی اور وہ پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گی۔

modi
modi

By

Published : Mar 20, 2021, 10:37 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں آئندہ چھ اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے 30 مارچ کو پارٹی کے امیدواروں کے لئے انتخابی تشہیر کریں گے۔

پڈوچیری بی جے پی کے نائب صدر ای سیلوم نے بتایا 'مسٹر مودی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حمایت میں 30 مارچ کو پانچ بجے اے ایف ٹی گراؤنڈ میں ایک اجتماع میں خطاب کریں گے'۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی این آر کانگریس اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑرہی ہے۔

مسٹر سیلوم نے کہا 'سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری 22 مارچ کو پڈوچیری کے دورے پر ہوں گے اورپارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیر کو علاقے کے دورے پر آئیں گی اور وہ پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گی'۔

فلم اداکارہ گوتمی منادیپیٹ اور لاسپیٹ حلقوں میں انتخابی پروگرام کریں گی، جہاں بی جے پی امیدوار اتوارکو ایک کھلی جیپ میں انتخابی تشہیر کریں گے۔

واضح رہے کہ مسٹر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اس سے قبل بھی پڈوچیری گئے تھے اور انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا، جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کرائیکل کادورہ کیا تھا اور وہاں انہوں نے ایک جلسہ عام کو خطاب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details