وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے نوٹس بھیج کر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سمجھنا چاہیے کہ کانگریس ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔
Sonia, Rahul Gandhi get ED Notices in National Herald Case
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا اور سینئر ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انگریزوں نے آزادی سے پہلے نیشنل ہیرالڈ کی آواز کو دبانے کا کام کیا تھا اور آج پھر اسی انگریزی حکومت کی حمایت کرنے والا نظریہ ‘تحریک آزادی کی آواز ‘کو دبانے کی سازش کر رہا ہے۔ اس سازش کے سربراہ خود مسٹر مودی ہیں اور وہ اس کے لیے ای ڈی کا استعمال کر رہے ہیں۔