وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں کو لبھانے کے لئے عوام کو مفت کی سوغات دینے کو ملک کے لئے مہلک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مفت کی ریوڑی تقسیم کر ووٹ حاصل کرنے کی بدعت پنپ رہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کے لئے خطرناتک ہے اور سبھی کو مل کر اس 'ریوڑی کلچر' کو سیاست سے ختم کرنا ہے۔
مودی نے ہفتہ کو اترپردیش میں بندیل کھنڈر ایکسپریس وے کا یہاں کیتھیری گاؤں میں افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ملکی باشندوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مفت کی اشیاء تقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنے والی سیاست سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے یہاں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا' ہمارے ملک میں مفت کی ریوڑی تقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنے کا کلچر لانے کی کوشش ہورہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کی ترقی کے لئے بہت خطرناک ہے۔ اس ریوڑی کلچر سے ملک کے لوگوں کو بہت محتاط رہنا ہے۔
مودی نے لوگوں سے اس روایت کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا'ریوڑی کلچر والے کبھی آپ کے لئے نئے ایکسپریس وے نہیں بنائیں گے۔ نئے ائیر پورٹ یا ڈیفنس کاریڈور نہیں بنائیں گے۔ ریوڑی کلچر والوں کو لگتا ہے کہ عوام کو مفت کی ریوڑی تقسیم کر کے انہیں خرید لیں گے۔ ہمیں مل کر ان کی اس سوچ کو ہرانا ہے۔ ریوڑی کلچر کوملک کی سیاست سے ہٹانا ہے۔