اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kharge On PM Modi وزیراعظم مودی بتائیں کہ آٹھ برسوں میں کیا کام کیا، کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 برسوں کے کام کاج کا حساب مانگنے کے بجائے اپنے آٹھ سال کے دور حکومت کا حساب ملک کو دینا چاہیے۔انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے 133ویں یوم پیدائش پر منعقدہ نہرو میموریل لیکچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ملک میں زبردست بے روزگاری ہےKharge questioned PM Modi

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 15, 2022, 3:59 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 برسوں کے کام کاج کا حساب مانگنے کے بجائے اپنے آٹھ سال کے دور حکومت کا حساب ملک کو دینا چاہیے۔Cong President Kharge Slams Modi Govt

مسٹرکھڑگے نے کہا کہ آج توڑنے والا ماحول ہے اور سچ یہ ہے کہ بی جے پی ملک کو توڑنے کا کام کر رہی ہے، جبکہ کانگریس اپنے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کو متحد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت جوڑویاترا نکال کرملک کی یکجہتی کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے 133ویں یوم پیدائش پر منعقدہ نہرو میموریل لیکچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ملک میں زبردست بے روزگاری ہے اور 30 ​​لاکھ سے زیادہ عہدے مرکزی حکومت میں خالی پؑڑے ہیں۔ مرکزی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے، جبکہ وعدہ تھا کہ آٹھ سال میں 16 کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے، لیکن یہ سب جھوٹ ثابت ہوا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ ملک میں کہیں بھی جمہوری حکومتیں نہیں ہیں۔ وہ بار بار جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن بی جے پی کے دورحکومت میں کہیں بھی جمہوریت نہیں ہے اور لوگوں کو بولنے کی آزادی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details