اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Modi speaks with PM of Hungary: وزیراعظم مودی نے ہنگری کے پی ایم وکٹر اوربان کا شکریہ ادا کیا - یوکرین سے لوٹے بھارتی شہری

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے بات کرکے یوکرین - ہنگری کی سرحد کے ذریعے 6000 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو نکالنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم اوربان اور ہنگری کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ Modi speaks with PM of Hungary

Modi speaks on phone with Prime Minister of Hungary
وزیراعظم نریندرمودی نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Mar 9, 2022, 10:59 PM IST

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے فون پر بات کی۔ Modi speaks with PM of Hungary

دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی، سفارت کاری اور مذاکرات کی طرف واپسی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

پی ایم او کے مطابق وزیر اعظم نے یوکرین - ہنگری کی سرحد کے ذریعے 6000 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم اوربن اور ہنگری کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ ٹویٹر

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہنگری کے وزیراعظم اوربان نے یوکرین سے نکالے گئے ہندوستانی میڈیکل طلباء کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ہنگری میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس فراخ دلانہ پیشکش کے لیے اوربان کی ستائش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

PM Modi speaks to Putin And Zelenskyy: وزیراعظم مودی نے یوکرینی صدر کے بعد روسی صدر سے بھی بات کی

پی ایم او نے کہا کہ رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر رابطے میں رہنے اور تنازعہ کے خاتمے کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details