وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خود انحصار بھارت کی تعمیر کے لئے ملک کے نوجوانوں میں خود اعتماد کا پایا جانا بہت ضروری ہے اور یہ اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب نوجوانوں کو اپنی تعلیم، اپنے علم اور اپنے ہنر پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہو۔
وزیر اعظم نے بدھ کے روز وزارت تعلیم کے زیر اہتمام تعلیم کے شعبے میں بجٹ کے استعمال سے متعلق ویبینار میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غور و خوض ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ملک اپنی ذاتی، فکری، کاروباری ذہنیت اور ہنر کو سمت دینے والے پورے ماحول کو تبدیل کرنے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کو مزید تیز کرنے کے لئے بجٹ سے پہلے ہی آپ سب کی تجاویز سے تجاویز لی گئیں۔ مجھے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے سلسلے میں ملک کے لاکھوں لوگوں سے مشورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور اب اس کے نفاذ کے لئے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لئے ملک کے نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی انتہائی اہم ہے۔ اعتماد تب ہی آتا ہے جب نوجوانوں کو اپنی تعلیم، اپنے علم اور اپنی مہارت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہوتا ہے۔ خود اعتمادی اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی تعلیم اس کو اپنا کام کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے اور اسے ضروری مہارت بھی دے رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسی سوچ کے ساتھ نئی قومی تعلیمی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ پری-نرسری سے لے کر پی ایچ ڈی تک جلد از جلد قومی تعلیمی پالیسی کے ہر التزام کو زمین پر اتارنے کے لئے ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ اگر کورونا وائرس کے سبب رفتار کچھ کم ہو گئی تھی تو اب اس کے اثر سے نکل کر رفتار کو بڑھانا ضروری ہے اور آگے بڑھنا بھی ضروری ہے۔ اس سال کا بجٹ بھی اس سمت میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ اس سال کے بجٹ میں محکمہ صحت کے بعد دوسرا بڑا شعبہ تعلیم، مہارت سازی اور تحقیق و جدت طرازی کا شعبہ ہے۔