اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Central Vista Project: مودی محل تشہیر، کانگریس کے حسد کا ثبوت: انوراگ ٹھاکر

انوراگ ٹھاکر نے کہا وزیراعظم نرینر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا موقف پالیسیوں اور پروجیکٹ کے حوالے سے واضح ہے۔ ’ہم ضرورت، ترقی، تبدیلی کے درمیان کے توازن کو اچھے سے سمجھتے ہیں۔ 'سینٹرل وِسٹا موجودہ صورتحال میں ملک کی ضرورت ہے۔

By

Published : Jun 5, 2021, 11:50 AM IST

Updated : Jun 5, 2021, 12:17 PM IST

مودی محل تشہیر، کانگریس کی حسد کا ثبوت: انوراگ ٹھاکر
مودی محل تشہیر، کانگریس کی حسد کا ثبوت: انوراگ ٹھاکر

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور، انوراگ ٹھاکر نے مرکزی حکومت کی کثیر جہتی پروجیکٹ سینٹرل وسٹا کو مودی محل کہہ کر تشہیر کرنے کو کانگریس کے حسد کا ثبوت قرار دیا۔

ٹھاکر نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کو جاری رکھنے کی اجازت دینے اور اس پروجیکٹ کے خلاف عرضی کو بدبختانہ قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نرینر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا موقف پالیسیوں اور پروجیکٹ کے حوالے سے واضح ہے۔ ’ہم ضرورت، ترقی، تبدیلی کے درمیان کے توازن کو اچھے سے سمجھتے ہیں۔ سینٹرل وِسٹا موجودہ صورتحال میں ملک کی ضرورت ہے۔ لیکن کانگریس اسے ’مودی محل‘ کہہ کر اپنی ترقی مخالف ذہنیت کا ثبوت دے رہی ہے۔ جب راجیو گاندھی، وزیراعظم تھے تو اس وقت سے ہی ایک نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی ضرورت بتائی جا رہی تھی کیونکہ پرانا پارلیمنٹ ہاؤس قابل مرمت نہیں رہا‘۔

Last Updated : Jun 5, 2021, 12:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details