نریندر مودی نے چھابوا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ ایک پرانی پارٹی، جس نے ملک پر 50 سے 55 سال تک حکومت کی، وہ بھارت کی مشہور چائے کو بدنام کرنے والوں کی حمایت کررہی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر ایک چائے والا آپ کے مسائل کو نہیں سمجھے گا، تو کون سمجھے گا'۔
'کانگریس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے' - کانگرس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے
وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پارٹی پر آسام کی چائے کو بدنام کرنے والوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔
'کانگریس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے'
وزیراعظم نے کہا کہ' کانگریس کے پاس نہ رہنما ہیں اور نہ پالیسی اور نہ ہی نظریہ۔' انہوں نے الزام لگایا کہ' کانگرس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہے۔'
قابل ذکر ہے کہ ریاست کی 126 اسمبلی کی سیٹوں پر 27 مارچ اورچھ اپریل کو دومراحل میں ووٹنگ ہونے ہیں اور نتیجے دومئی کو آئیں گے۔
۔یواین آئی۔