میونخ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز سے آج یہاں دو طرفہ ملاقات کی۔ جی-7 چوٹی کانفرنس میں دنیا کی بڑی سات معیشتوں والے ممالک کے علاوہ ارجنٹینا، انڈونیشیا، سینیگال اور جنوبی افریقہ جیسے جمہوری ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان تجارتی اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔Modi meets the President of Argentina
مسٹر مودی کل شلاس الماؤ میں جی-7 سمٹ کے موقع پر جنوبی افریقہ، جرمنی، انڈونیشیا، کناڈا اور یورپی کمیشن کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔