نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے سرحد پر چین کی دراندازی کے معاملے پر ملک کو اندھیرے میں رکھا ہے اور اس کا انکشاف خود لداخ کے گاؤں والوں نے کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا ہے کہ مودی حکومت چین کی سرحد پر دراندازی نہ ہونے کی بات کرتی ہے۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پوری حکومت ایسی کسی بھی دراندازی کی تردید کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کس طرح ملک کو اندھیرے میں رکھا ہے اس کا انکشاف لداخ کے چوسول کے گاؤں والوں نے کیا ہے جو کہ ایل اے سی کی آخری بستی ہے، مزید یہ کہ حکومت نے ان کے گاؤں کے آس پاس کے بڑے علاقے کو بفر زون قرار دیا ہے۔Congress Slams Center Over China Issue
ترجمان نے بتایا کہ ان گاوں والوں کا کہنا ہے کہ جب سے کرانگ وادی کے پوائنٹ 15، 16 اور 17 پر ہندوستانی فوج کو گشت کرنے سے منع کیا گیا ہے، تب سے حکومت نے گھاس کے بڑےبڑے علاقوں کو نو مینز لینڈ یعنی ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان علاقوں میں مویشی چرانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔