اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

GIS 2023 مودی نے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا

یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کا لکھنؤ میں افتتاح ہوگیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی نے اس سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے دیگر کئی سینئر رہنما موجود تھے۔ up global investors summit 2023

By

Published : Feb 10, 2023, 12:03 PM IST

مودی نے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا
مودی نے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وزیراعظم نریندر مودی نے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا۔ لکھنؤ کے ورنداون یوجنا کے وسیع میدان میں یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ منعقد ہو رہا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خصوصی طور پر موجود ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلی یوگی آدتیہ یوگی نے کہا کہ دنیا یوپی کی ترقی کی ایک نئی تصویر دیکھے گی۔

یہ چوٹی کانفرنس تین دن تک چلے گی، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء جیسے پیوش گوئل، دھرمیندر پردھان، ہردیپ پوری، اشونی وشنو اور مرکزی وریاستی حکومت کے کئی وزرا شرکت کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سمٹ میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکرن، ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی، مہندرا اینڈ مہندرا کے چیئرمین آنند مہندرا، آدتیہ برلا گروپ کے کمار منگلم برلا، ویدانتا گروپ کے انیل اگروال اور ہیرانندانی گروپ سے وابستہ صنعتکار بھی شرکت کریں گے۔

افتتاحی اجلاس میں کئی صنعتکار بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور یوپی کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام سرمایہ کاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس سرمایہ کار سربراہی اجلاس میں تقریباً 16 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ پروگرام کے لیے دارالحکومت لکھنؤ کو پوری طرح سے سجایا گیا ہے۔ یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ میں مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل و میڈیکل، ٹیکسٹائل، قابل تجدید توانائی، گودام اور لاجسٹکس، صحت کی دیکھ بھال، سیاحت، آئی ٹی، تعلیم اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:۔Global Investor Summit انوسٹر سمٹ میں تہذیب کے ساتھ دیکھے گی جدید یوپی کی جھلک

اس چوٹی کانفرنس میں بھارت اور بیرون ملک کے تجربہ کار صنعت کار موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کا افتتاح کردیا ہے۔ چوٹی کانفرنس میں تقریباً 25 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ متوقع ہے۔ اس سے دو کروڑ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ اس سمٹ میں 10 پارٹنر ممالک کے علاوہ 40 ممالک کے تقریباً 600 مندوبین بھی شرکت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details